اداکار کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا ، جب تک دم میں دم ہے کام کرتی رہوں گی ‘ بشریٰ انصاری

اداکار کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا ، جب تک دم میں دم ہے کام کرتی رہوں گی ‘ بشریٰ انصاری

لاہور : سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہاہے کہ مجھے بچپن سے ہی دوسروں کی نقلیں اتارنے کا شوق تھا اور یہی شوق مجھے اداکاری کی طرف لے آیا ، پاکستان میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے مگر صحیح معنوں میں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا ہے ۔
انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی کی ہے ،1979ءمیں پی ٹی وی کے پروڈیوسر ایوب خاور کی لکھی ہوئی غزل گائی جس کے پروڈیوسر شعیب منصور اور موسیقار مجاہد حسین تھے ،یہ ہم چاروں کی جوانی کا دور تھا اور خدا کے فضل سے ہم چاروں نے ہی اپنے کام سے ملک گیر شہرت حاصل کی ۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں نے کبھی بچوں پر اپنی مرضی مصلحت نہیں کی اور نہ ہی کسی کو اداکاری کی طرف آنے کا مشورہ دیا ہے ۔ میری دوسرے اداکاروں سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو انکی مرضی کے مطابق اپنے من پسند شعبے میں جانے کی اجازت دیں ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اداکار کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا ، جب تک دم میں دم ہے میں ٹی وی پر کام کرتی رہوں گی ۔