پی آئی اے کے تباہ ہونے والے طیارے کی آخری لمحات کی ریکارڈنگ منظرِ عام پرآ گئی

پی آئی اے کے بد قسمت اے ٹی آر طیارے پی کے 661کے آخری لمحات کی ریکارڈنگ منظر عام پر آگئی۔

پی آئی اے کے تباہ ہونے والے طیارے کی آخری لمحات کی ریکارڈنگ منظرِ عام پرآ گئی

اسلام آباد: پی آئی اے کے بد قسمت اے ٹی آر طیارے پی کے 661کے آخری لمحات کی ریکارڈنگ منظر عام پر آگئی۔پائلٹ اور کنٹرول روم میں 6منٹ تک گفتگو جاری رہی۔ طیارے کے پائلٹ نے 4بجکر 9منٹ پر کنٹرول ٹاور کو بتا یا کہ بائیں انجن پی ڈبلیو 127میں خرابی ہے ۔انجن خراب ہونے پر طیارے نے پہلے 3پھر 5ہزار فٹ کا غوطہ لگا یا اور طیارہ 13ہزار سے 8ہزار فٹ کی بلندی پر آگیا ۔طیارے کا 6ہزار 950فٹ کی بلندی پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا اور جہاز شام 4بجکر 15منٹ پر ریڈار سے غائب ہو گیا.