پیپلزپارٹی کا زرداری کی کراچی آمد پر ریلی نہ نکالنے کا اعلان

پیپلزپارٹی کا زرداری کی کراچی آمد پر ریلی نہ نکالنے کا اعلان

کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی کراچی آمد پر ریلی نہ نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سینیٹر سعید غنی نے بتایا ہے کہ آصف علی زرداری کی آمد پر اولڈ ٹرمینل پر جلسہ ضرور ہوگاتاہم عوام کو تکلیف سے بچانے کیلئے ریلی نہیں نکال رہے۔ کارکنوں ریلیوں کی شکل میں ایئر پورٹ اولڈ ٹرمینل پہنچیں گے۔

سعید غنی کے مطابق آصف علی زرداری جمعہ کو دوپہر تین بجے دوبئی سے کراچی پہنچیں گے ۔ آصف علی زرداری نے ہدایت کی ہے کہ جمعہ کا روز ہے اس لیے عوام کو تکلیف میں نہ ڈالا جائے اور ریلی سے اجتناب کیا جائے کیونکہ ریلی سے ٹریفک کافی متاثرہوگی ۔

مصنف کے بارے میں