مسلسل گرتی ہوئی برآمدات کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے، شاہد رشید بٹ

مسلسل گرتی ہوئی برآمدات کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے، شاہد رشید بٹ

اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ مسلسل گرتی برامدات کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے جس میں سب سے اہم قدم ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تباہی سے بچانے کیلئے اقدامات ہیں۔ پنجاب اور دیگر صوبوں میں فراہم کی جانے والی توانائی کا نرخ یکساں کیا جائے کیونکہ پنجاب میں دیگر صوبوں کو فراہم کرنے والی قدرتی گیس کے نرخ میں پانچ سو تیس روپے فی ایم ایم پی ٹی یو کا فرق ہے جس سے صنعت کی بقاء کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے حال ہی میں قدرتی گیس کی قیمتیں کم کی تھیں جس سے صنعتی شعبہ کے مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھ گئے ہیں۔ یہ سب ایسے وقت میں ہوا جب ملکی معیشت کے سب سے اہم شعبہ ٹیکسٹائل کی برامدات اور استعداد بری طرح متاثر ہو چکی ہے۔ سب سے زیادہ برامدات اور رزاعت کے بعد سب سے زیادہ روزگار فراہم کرنے والے شعبے کو ملکی مفاد میں بچانے کی ضرورت ہے۔

شاہد رشید بٹ نے کہا کہ حکومت کی کوششوں اور جی ایس پی پلس کے باوجود جوبرامدات گر رہی ہیں جبکہ حریف ممالک کی برامدات میں اضافہ ہوا ہے ۔ کاروباری لاگت بڑھنے اور دیگر مسائل کے نتیجہ میں بر وقت آرڈر پورا نہ کرنے پر بین الاقوامی منڈی میں پاکستان کی ساکھ بھی متاثر ہو رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں