سیف،کرینہ نے اپنےبچے کا “نام ” رکھ دیا

سیف،کرینہ نے اپنےبچے کا “نام ” رکھ دیا

ممبئی:بالی و وڈ کی نوابی جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر آج صبح  7:30 بجے ایک پیارے سے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے،اس خبر کا انتظار دونوں اداکاروں کے ساتھ شاید پورے بھارت کو تھا جب ہی تو اطلاع ملنے کے ساتھ ہی انہیں مبارکبادوں کے پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔کرینہ کے والد رندھیر کپور کے مطابق ماں اور بچہ دونوں بالکل  اور صحت مند ہیں جبکہ سیف علی خان بھی خوشی سے پھولے نہیں سمارہے ہیں۔


سیف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  میں  آپ کو یہ خبر دیتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہاہوں  کہ میرا بیٹا”تیمور علی خان پٹودی” 20 دسمبر 2016  کو  اس دنیا میں آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم میڈیا  کے شکر گزار ہیں کہ آپ لوگوں نے 9 ماہ تک ہمیں سپورٹ کیا   انہوں نے  اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کو اپنی اور کرینہ کی طرف سے کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد  بھی دی۔مشہور بھارتی پروڈیوسر کرن جوہر نے خبر سنتے ہی ٹویٹر پر کرینہ کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ “میری بے بو  کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ،میں بہت خوش ہوں۔

نیوویب ڈیسک< News Source