ریحام خان بھی فریال مخدوم کی حمایت میں سامنے آگئیں

ریحام خان بھی فریال مخدوم کی حمایت میں سامنے آگئیں

اسلام آباد: باکسر محمد عامر کے والدین اور اہلیہ کے تنازع نے ریحام خان کو بھی بولنے پر مجبور کر دیا ۔ کہتی ہیں کہ کسی عورت کو گھریلو تشدد کا نشانہ بناناافسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔ 


تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی باکسر محمد عامر کی اہلیہ فریال مخدوم کی حوصلہ افزائی میں سامنے آگئیں ، اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ انتہائی تشویشناک بات ہے.

کہ ایک عورت کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا جائے اور اس کے بعد یہ امید کرنا کہ وہ اسے خاموشی سے برداشت کر لے اور بھی مایوس کن عمل ہے ۔”گھریلو تشدد کا نشانہ بننے کے بعد عورت سے ظلم کو خاموشی سے برداشت کرنے کی امید رکھنا اور بھی غلط ہے “۔ریحام خان نے مزید کہا کہ عورت جب بھی احتجاج کرتی ہے تو اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوتی ہے “ اور ایسے میں متاثرہ خاتون کی بجائے ان کی مذمت کی جانی چاہیئے جو عورت کو احتجاج کرنے پر مجبور کرتے ہیں ۔

نیوویب ڈیسک< News Source