پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

میلبورن ٹیسٹ کے لئے آسٹریلوی ٹیم نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ٹیم میں تجربہ کار مچل مارش کی جگہ نوجوان کھلاڑی ہلٹن کارٹ رائٹ کو بطور آل راؤنڈر شامل کرلیا ہے

پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

میلبورن: میلبورن ٹیسٹ کے لئے آسٹریلوی ٹیم نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ٹیم میں تجربہ کار مچل مارش کی جگہ نوجوان کھلاڑی ہلٹن کارٹ رائٹ کو بطور آل راؤنڈر شامل کرلیا ہے۔
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے نئے کھلاڑی ہلٹن کارٹ رائٹ کو بطور آل راؤنڈر سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ کارٹ رائٹ نے 16 فرسٹ کلاس میچز میں 44.50 کی اوسط سے 890 رنز اسکور کئے ہیں جبکہ اتنے ہی میچز میں 41.93 کی اوسط سے 15 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، سلیکٹرز نے تجربہ کار مچل مارش کو نظر انداز کرتے ہوئے نوجوان کارٹ رائٹ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
اس سے قبل کینگروز نے برسبین ٹیسٹ کے فاتح سکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا اور تجربہ کار بیٹسمین شان مارش کی انگلی کی انجری کے باعث ان کی سلیکشن پر زیر غور نہیں لائی گئی تھی جن کی جگہ اب کارٹ رائٹ کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے اب آسٹریلین اسکواڈ کپتان اسٹیون اسمتھ، میٹ رینشا، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، پیٹر ہینڈز کومب، نک میڈنسن، ہلٹن کارٹ رائٹ، میتھیو ویڈ، مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ، ناتھن لیون، جیکسن برڈ اور چیڈ سائریس پر مشتمل ہو گا۔