وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان نے پرویز مشرف کے بیان کی تردید کر دی

ترجمان وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 2 میجر جنرلز کو فوج سے ہٹانے کی بات بے بنیاد ، جھوٹی اور من گھڑت ہے، پرویز مشرف کا بیان گمراہ کن ہے اور اس قسم کی کوئی بھی بات نواز شریف اور پرویز مشرف میں اختلاف کی وجہ نہیں بنی

وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان نے پرویز مشرف کے بیان کی تردید کر دی

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کے ترجمان نے سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے دیے گئے بیان جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان دونون کے درمیان اختلاف کی بنیادی وجہ دو میجر جنرلز کو نہ ہٹانا تھا۔ کی واضح الفاظ میں تردید کردی ہے۔

ایک بیان میں ترجمان وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 2 میجر جنرلز کو فوج سے ہٹانے کی بات بے بنیاد ، جھوٹی اور من گھڑت ہے، پرویز مشرف کا بیان گمراہ کن ہے اور اس قسم کی کوئی بھی بات نواز شریف اور پرویز مشرف میں اختلاف کی وجہ نہیں بنی۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے پیر کے روز نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو وزیر اعظم نواز شریف نے عمرہ کرنے کیلئے دعوت دی تھی۔ اس موقع پر نواز شریف نے انہیں پاک فوج کے 2 میجر جنرلز ہٹانے کا کہا تھا لیکن انہوں نے تحریری حکمنامے کے بغیر عملدرآمد سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے دونوں میں اختلافات شروع ہوئے