یوٹرن مارنے والے شکست خوردہ عناصر پاکستان کی ترقی کا یوٹرن چاہتے تھے :شہبازشریف

یوٹرن مارنے والے شکست خوردہ عناصر پاکستان کی ترقی کا یوٹرن چاہتے تھے :شہبازشریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے اور سی پیک کے تحت پاکستان کی تمام اکائیوں میں توانائی سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔سی پیک کے تحت پاکستان میں چین کی 51 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستانی قوم کی تقدید بدلے گی ۔سی پیک کے تاریخ ساز پیکیج پر ہمارے دوست خوش اور دشمنوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے یہاں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے عظیم الشان منصوبے پر عملدرآمد سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں اورپاکستان اپنی کھوئی ہوئی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور سے خطے میں اقتصادی و معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔

سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبوں میں 36 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور آئندہ سال کے آخر میں توانائی کے متعدد منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے بجلی کے اندھیرے چھٹ جائیں گے اور توانائی بحران کے خاتمے سے پاکستان کا قریہ قریہ روشن ہو گا۔ چین نے سی پیک کاعظیم الشان سرمایہ کاری پیکیج دے کر پاکستان کی توانائی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے بھر پور مدد کی ہے جس پرہم ان کے شکرگزار ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بلاجواز دھرنوں اوراحتجاج کے ذریعے اس تاریخ سازسرمایہ کاری پیکیج میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کوملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان شکست خوردہ عناصر نے دھرنوں کے ذریعے سی پیک کے منصوبوں میں تاخیر پیدا کی۔ گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران عوام کی ترقی و خوشحالی کے مخالفین نے ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکناللہ تعالیٰ نے 20کروڑ عوام کی دعاؤں سے ایسے عناصرکی ہر کوشش کو ناکام بنایا۔ دھرنوں کے ذریعے پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کا دھڑن تختہ کرنے کی کوشش کی گئی اور 2نومبر کویہ شکست خو ردہ عناصر پاکستان کی ترقی کا لاک ڈاؤن کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں اس میں بھی ناکامی ہوئی۔

باربار یوٹرن لینے والے یہ عناصر پاکستان کی ترقی کا یوٹرن چاہتے تھے کیونکہ وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں تیزرفتار ترقی کے شفاف سفر کی مخالفین کو تکلیف ہورہی ہے ۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے دھرنوں کے باوجود ترقی کے سفر کو آگے بڑھایا گیا ہے کیونکہ عوام کی خدمت ہی عبادت اورسیاست ہے ۔وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوامی خدمت کے سفر کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے اورآئندہ ڈیڑھ برس کے دوران عوامی خدمت کا سفر مزید تیزی سے جاری ر ہے گا ۔

مصنف کے بارے میں