اوباما کا پہلی مرتبہ پیوتن سے ہاٹ لائن پر رابطہ، امریکی انتخابات میں مداخلت پر کشیدگی بڑھنے کا امکان

اوباما کا پہلی مرتبہ پیوتن سے ہاٹ لائن پر رابطہ، امریکی انتخابات میں مداخلت پر کشیدگی بڑھنے کا امکان

امریکی صدر بارک اوباما نے روس کے ساتھ فوجی محاذ آرائی کے بابت سخت خبردار کیا ہے۔

بارک اوباما نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات کے عمل میں مداخلت واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان فوجی کشیدگی کا سبب بن سکتی ہے۔
 ہاٹ لائن پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے اپنے روسی ہم منصب کو خبردار کیا کہ جنگوں سے متعلق عالمی قوانین کا اطلاق سائبر حملوں پر بھی ہوتا ہے اور روس کو ایسے کسی بھی اقدام کی بابت جوابدہ ہونا پڑے گا۔
 امریکی حکام کے مطابق یہ پہلی  بار ہے جب صدر بارک اوباما نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ہاٹ لائن پر بات جیت کی ہے۔
 بارک اوباما نے سی آئی اے کی جانب سے امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کی تصدیق کے بعد کہا تھا کہ سائبر حملے انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں