آئن چیپل نے یونس خان پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

آسٹریلوی سابق کپتان آئن چیپل نے یونس خان پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔ آئن چیپل کا کہنا ہے کہ یونس خان بیٹنگ کرتے ہوئے باؤلرز کا ٹائم ضائع کرتے ہیں

آئن چیپل نے یونس خان پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

آسٹریلوی سابق کپتان آئن چیپل نے یونس خان پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔ آئن چیپل کا کہنا ہے کہ یونس خان بیٹنگ کرتے ہوئے باؤلرز  کا ٹائم ضائع  کرتے ہیں۔ ان پر ایک یا دو  میچز کی پابندی لگانی چاہیے تاکہ وہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر کر سکیں ۔ 

سابق آسٹریلوی کپتان کو پاکستانی بیٹسمین کی بیٹنگ فارم میں آنا ایک آنکھ نہ بھایا  اور پاکستانی بلےباز پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔ یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے دورے پر جہاں وہ 3 ٹیسٹ میچو ں کی سیریز کھیل رہی ہے.پہلے ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم میلبورن پہنچ گئی ہے۔پہلے ٹیسٹ میں یونس خان نے پہلی اننگز میں صفر اور دوسری اننگزمیں 207 گیندیں کھیلتے ہوئے 65 رنز بنائے۔