طاہر القادری کا عمران خان سے فون پر رابطہ، تعاون کی یقین دہانی

طاہر القادری کا عمران خان سے فون پر رابطہ، تعاون کی یقین دہانی

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے جس کے دوران عمران خان نے تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر طاہر القادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ طاہر القادری نے تحریک قصاص کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کو آگاہ کیا ہے جبکہ عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کے لیے حصول انصاف کی ہر کوشش میں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

عمران خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر قانون کے استعفوں کا مطالبہ بالکل جائز اور معقول ہے۔ تحریک انصاف ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے اصولی مطالبے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ کے بعد قتل عام کے ذمہ دار کو پہچاننا مشکل نہیں جبکہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے تحریک قصاص کی حمایت پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں