عمران فاروق قتل کیس، ملزموں پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

عمران فاروق قتل کیس، ملزموں پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

کراچی: ایف آئی کی جانب سےعمران فاروق قتل کیس کا چالان جمع نہ کرائے جانے کے باعث ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے مقدمے کا چالان جمع نہ کرایا جا سکا جس پرعدالت نے ناراضگی کا اظہار کیا اور ایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک مکمل چالان جمع کرانے کا حکم دیا۔

گرفتار تینوں ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔ مقدمے کی مزید سماعت 10 جنوری کو ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں