گورنر بلوچستان پر حملے کی کوشش ناکام، 2 دہشت گرد گرفتار

گورنر بلوچستان پر حملے کی کوشش ناکام، 2 دہشت گرد گرفتار

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاع پر قلعہ عبداللہ میں کارروائی کی اور گورنر بلوچستان پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

سرفراز بگٹی نے بتایا کہ گلستان کے علاقے سے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے خودکش جیکٹس بھی برآمد کی گئیں۔ وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت افسران کی فول پروف سیکیورٹی کا انتظام کر رہی ہے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ روز صوبے کے چرچ نمائندگان سے میٹنگ کرکے انہیں سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں