بھارتی انتہا پسندوں کی کرسمس منانے پر دھمکیاں

بھارتی انتہا پسندوں کی کرسمس منانے پر دھمکیاں

نئی دہلی: بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے کرسمس منانے پر اسکولوں کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے دیں ہیں۔ہندو انتہا پسندوں نے کہا ہے کہ اگرکسی نے بھی کرسمس منایا تو اس کے ساتھ بہت برا سلوک کیا جائے گا۔
بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے ریاست مہاراشٹر کے بعد یوپی میں بھی کرسمس پر عیسائی مشنری اسکولوں کو دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں۔انتہا پسندوں کی جانب سے علی گڑھ کے اسکولوں میں بانٹے گئے دھمکی آمیز سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اگرکسی نے بھی کرسمس منایا تو اس کے ساتھ بہت برا سلوک کیا جائے گا۔
سرکلر میں مزید یہ بھی کہا گیا تھا کہ کرسمس منانے والے اسکولز نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے،جبکہ کرسمس پر تحفے تحائف بھی نہ دیئے جائیں تاہم پولیس نے اسکولوں کو تحفظ کی یقین دہانی کرادی ہے۔