ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

لاہور: عالمی بینک پاکستان کو 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرضہ دے گا جس کی منظوری بھی دی جا چکی ہے جب کہ قرضے کی رقم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن اور بجلی کے نظام کی ترسیل بہتر بنانے کے لئے خرچ کی جائے گی۔

عالمی بینک کے مطابق قرضے کی مجموعی رقم میں سے 42 کروڑ 50 لاکھ ڈالر نیشنل ٹرانسمیشن سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر خرچ ہوں گے اور اس سے پاکستان میں ٹرانسمیشن سسٹم بہتر بنایا جا سکے گا۔

عالمی بینک کے قرضے سے 500 اور 220 کے وی ٹرانسمیشن لائنز میں توسیع اور اب گریڈیشن کی جائے گی جب کہ 40 کروڑ ڈالر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کے نظام کی بہتری پر خرچ ہوں گے۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ قرضے سے وفاقی اور صوبائی اداروں میں تنخواہوں اور پینشن کے نظام میں بہتری آئے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں