بھارتی حکومت سنی لیون کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی

بھارتی حکومت سنی لیون کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ سنی لیون کو بھارتی حکومت تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرسنی لیون نیو یئر نائٹ پر پرفارم نہیں کر یں گی۔ اداکا رہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ پر کہا کہ پولیس نے اداکارہ اور ایونٹ میں موجود لوگوں کا تحفظ فراہم کر نے سے صاف صاف انکار کر دیا ہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی وجہ سے اپنے مدااحوں کی جان خطر ے میں نہیں ڈال سکتی اس لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں نیو یئر نائٹ پر فارم نہیں کروں گی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ نیو یئر نائٹ کو پر امن بنانا چاہتے ہیں اور کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ اداکارہ ایونٹ میں پرفارم نہ کریں۔
لہذااداکارہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پرفارم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ سنی لیون کی نیو ئیر نائٹ پر پرفارمنس کی خبر منظر عام پر آتے ہی بھارت بھر میں مظاہرے شروع ہو گئے تھے اور اداکارہ کی تصاویر بھی جلائی گئیں تھیں۔ ساتھ ہی ساتھ مظاہرین نے دھمکی دی تھی کہ اگر سنی لیون اس ایونٹ میں پرفارم کریں گی، تو وہ سب مل کر خودکشی کرلیں گے۔
تاہم بھارتی انتہا پسندوں کے آگے اداکارہ نے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں اور پرفارمنس کرنے انکار کر دیاہے۔