حلقہ بندیوں کی تیاریاں، الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کر لیا

حلقہ بندیوں کی تیاریاں، الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی تیاریوں کے لیے اجلاس طلب کر لیا۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر ڈیڈ لاک ختم ہونے کے بعد بل کل سینیٹ میں پیش کیا گیا جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

ذرائع کے مطابق بل منظور ہونے کے بعد نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں کے لیے الیکشن کمیشن نے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس حوالے سے چیف سیکریٹریز کا اجلاس 22 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کے لیے ابتدائی کام پہلے ہی مکمل کر چکا ہے اور اس اجلاس میں ان انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹریز کو حلقہ بندیوں کے لیے محکمہ ریونیو کے نقشے بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں