پاکستان نے کلبھوشن کی بیوی اور والدہ کو ویزہ جاری کر دیا

پاکستان نے کلبھوشن کی بیوی اور والدہ کو ویزہ جاری کر دیا

اسلام آباد :پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ اور بیوی کو ویزہ جاری کر دیا ہے ۔بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ واہگہ کےراستے پاکستان آئیں گے۔کلبھوشن کی اہلیہ اور بیوی 23 دسمبر کو پاکستان آئیں گے ۔کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اوروالدہ سے 25 دسمبر  کوملاقات ہوگی۔جب کہ ملاقات میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ بھی موجود ہوں گے ۔ملاقات میں شامل افراد کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

یاد رہے کہ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو سے اِس کی بیوی کو ملنے کی اجازت دی تھی، تاہم بھارت نے پاکستان سے درخواست کی کہ کلبھوشن کی اہلیہ سے پہلے اس کی والدہ کو ملنے کی اجازت دی جائے، پاکستان نے بھارتی درخواست کو منظور کر لیا ہے اور کلبھوشن یادو سے والدہ اور بیوی دونوں کو ملنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔