سندھ پولیس میں خواتین کا کوٹہ 5 فیصد تک بڑھا دیا گیا

سندھ پولیس میں خواتین کا کوٹہ 5 فیصد تک بڑھا دیا گیا

کراچی: سندھ پولیس میں خواتین کے کوٹے میں اضافہ کردیاگیا ہے اور صوبائی پولیس میں خواتین کا کوٹہ 5 فیصد تک بڑھا دیا گیاہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس میں خواتین کا کوٹہ 5 فیصد بڑھانے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیاہے۔خواتین کے کوٹے میں اضافے کے بعد سندھ  پولیس میں خواتین ڈی ایس پیز  کی تعداد 19 ہو گئی  ہے  اسی طرح خواتین انسپکٹرز کی  تعداد  80 تک پہنچ گئی ہے اورصنف مخالف سب انسپکٹروں  کی تعداد 187کر دی گئی ہے۔سندھ پولیس میں خاتون اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کی تعداد 347 ہو گئی ہے جبکہ  اتنی  ہی  تعداد  میں ہیڈ  کانسٹیبل بھی اضافہ کیا گیاہے۔ جبکہ خاتون ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل کی تعداد 4131 کر دی گئی ہے۔