یونان سے واپس ترکی بھیجا جانے والا پاکستانی سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق

یونان سے واپس ترکی بھیجا جانے والا پاکستانی سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق


انقرہ:ترکی میں یونان سے واپس بھیجا جانے والا پاکستانی سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہوگیا۔


تفصیلات کے مطابق ترک ضلع ایدیرنے میں یونانی سرحدی محافظوں کی طرف سے واپس بھجوائے جانے والے تارکین وطن میں سے ایک سردی سے ٹھٹھر کر دم توڑ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ترک جینڈر میری کی ٹیم نے اپسالہ نامی قصبے سے وابستہ ایک دیہات کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کا ایک گروپ پکڑ لیا جن میں پاکستانی اور افغانی شامل تھے ۔


ان تارکین وطن میں سے ایک پاکستانی سرد موسم اور برف باری کے باعث ہائپوتھرمیا کا شکار تھا جسے بر وقت ترک حکام نے طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی مگر وہ چل بسا ۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ پاکستانی تارک وطن دریائے مریچ میں گر گیا تھا جس کے یک بستہ پانی نے اس کی جان لے لی ۔