اورنج لائن ٹرین منصوبے میں تاخیر سے پاکستان کا نقصان ہوا ، شہباز شریف

اورنج لائن ٹرین منصوبے میں تاخیر سے پاکستان کا نقصان ہوا ، شہباز شریف

لاہور :  وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا اورنج ٹرین کے فیصلے پر عدالت عظمیٰ کے شکر گزار ہیں. پی ٹی آئی کی وجہ سےمنصوبے میں22ماہ تاخیرہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اورنج ٹرین کے فیصلے پر عدالت عظمیٰ کے شکر گزار ہیں.وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے منصوبے کی بھرپور مخالفت کی.ان لوگوں نے غریبوں کے منصوبے کی مخالفت کی.پی ٹی آئی کی وجہ سےمنصوبے میں22ماہ تاخیرہوئی.خان صاحب کوفکرتھی کہ اگر ٹرین بن گئی توشہبازشریف سیٹیں لے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہان لوگوں نے غریبوں کے منصوبے کی مخالفت کی.انہوں نے کہا کہ منصوبے میں تاخیرسے پاکستان کانقصان ہوا ہے. تحریک انصاف اس طرح کی سیاست سے توبہ کرے۔