سول ملٹری تعلقات اچھے ہونے ملک کیلئے نیک شگون ہے : احسن اقبال

سول ملٹری تعلقات اچھے ہونے ملک کیلئے نیک شگون ہے : احسن اقبال

اسلام آباد: سول ملٹر ی تعلقات کی ہم آہنگی  ملکی استحکام کیلئے اتنی ہی اہم ہے جتنی انسانی جسم میں آکسیجن ضروری ہے ۔

سینیٹ کے اجلاس میں وفقہ سوالات کے دوران وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے جمع کرائے جانے والے تحریری جواب میں کہا گیا کہ آرمی چیف کی سینیٹ کو دی جانے والی بریفنگ بہت اچھا شگون ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ کہا دہشت گردی کا جن ابھی پوری طرح بوتل میں بند نہیں ہوا، فیض آباد کا دھرنا ایک ڈراؤنا خواب تھا جس سے ملک بغیر کسی نقصان کے نکل آیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ سول ملٹری قیادت کے تعاون سے ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنائیں۔

پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جب سے تحریک انصاف نے سیاست میں قدم رکھے ہیں تب سے انصاف کی منزل دور ہوگئی ہے اور ایسے فیصلے آرہے ہیں جن سے تنازعات کھڑے ہورہے ہیں۔