شاہ رخ خان مرتے دم تک لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے خواہش مند

شاہ رخ خان مرتے دم تک لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے خواہش مند

ممبئی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ زندگی کے خاتمے تک لوگوں کو تفریح فراہم کرتا رہوں‘۔
گزشتہ روز بھارتی فلمی ایوارڈ ’زی سائن ایوارڈ میں شاہ رخ خان کو فلم نگری میں 25 سال مکمل ہونے پر انہیں خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔اس موقع پر کنگ خان کا کہنا تھا کہ ’میں جب ممبئی آیا تو دو سال کام کرنے کے بعد واپس دہلی چلاگیا لیکن میری فلمیں چلنا شروع ہوئیں تو 25 سال اس طرح گزرے کہ پتہ ہی نہیں چلا۔
کنگ خان نے کہا کہ آج میری عمر 50 سال ہے لیکن پچھلے 25 سالوں میں کچھ بھی تبدیلی نہیں آئی جب کہ میرے مداحوں کا پیار اور فلمیں دیکھنے کا شوق بھی نہیں بدلہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ایسے میں مجھے اپنی بڑھتی ہوئی عمر بھی محسوس نہیں ہوئی ہے لہٰذا میرے خواہش ہے کہ زندگی کے خاتمے تک لوگوں کو تفریح فراہم کرتا رہوں‘۔