کرکٹر محمد عامر بیٹی کے ساتھ پہلے ہوائی سفر پر روانہ

کرکٹر محمد عامر بیٹی کے ساتھ پہلے ہوائی سفر پر روانہ


لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بالر محمد عامر نے اپنی بیٹی کے ساتھ پہلے ہوائی سفر کی تصویر جاری کی ہے۔


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے مداحوں کیلئے شیئر کی گئی تصویر میں محمد عامر نے لکھا کہ وہ اپنی گڑیا کے ساتھ پہلا سفر کر رہے ہیں اور گھر واپس جا رہے ہیں۔ اس تصویر میں انہوں نے اپنی صاحبزادی کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔خیال رہے کہ محمد عامر رواں سال 12 ستمبر کو بیٹی کے باپ بنے تھے۔ انہوں نے اس موقع کی تصویر کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔


ان کا کہنا تھا کہ وہ خدا کی رحمت گھر آنے پر بے حد خوش ہیں۔محمد عامر ان دنوں برطانیہ میں موجود تھے اور بیٹی کی پیدائش کے باعث انہوں نے پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کیخلاف میچ کھیلنے سے معذرت کر لی تھی۔