کھپرو میں کمسن بچی کی 50سالہ شخص سے شادی کی کوشش ناکام

کھپرو میں کمسن بچی کی 50سالہ شخص سے شادی کی کوشش ناکام


کھپرو:کھپرو میں 10 سالہ کمسن لڑکی کی 50 سالہ شخص سے شادی کی کوشش ناکام بنادی گئی، دلہا موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے نکاح خواں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے کھپرو میں میر پور خاص روڈ پر واقع گاوں جمعو منگریو پر اس وقت چھاپہ مارا جب جب 10 سالہ پٹھانی کو نکاح کے نام پر 50 سالہ شخص کی بھینٹ چڑھایا جارہا تھا۔چھاپے کے وقت دلہا جیت مال مہرموقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے لڑکی کو اپنی تحویل میں لیکر نکاح خواں حاجی سولنگی، لڑکی کے والدین اور باراتیوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ بارات رحیم یارخان سے آئی تھی اور لڑکی کو 8 لاکھ روپے میں بوڑھے شخص کو فروخت کیا جارہا تھا۔پولیس کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔