رواں سال کے آخر تک ”پدماوتی“ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آجائے گی ، شاہد کپور

رواں سال کے آخر تک ”پدماوتی“ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آجائے گی ، شاہد کپور

ممبئی : بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ امید ہے کہ فلم پدماوتی کی ریلیزکی تاریخ کے حوالے سے رواں سال کے آخر تک واضح ہو جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ رواں سال کے آخر تک فلم پدماوتی کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے ہمیں واضح کر دیا جائے گا لیکن ہم جتنا جلدی ممکن ہو سکے فلم کی ریلیز چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم پدماوتی بہت سپیشل ، یادگار اور تاریخی فلم ہے اور انہیں خوشی ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ ہیں اور انہیں فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔