انڈیا میں سموگ سے بچنے کیلئے فضا میں پانی پھینکنے کا تجربہ

انڈیا میں سموگ سے بچنے کیلئے فضا میں پانی پھینکنے کا تجربہ

نئی دہلی:انڈین حکومت نے دارالحکومت نئی دہلی میں اسموگ کے خاتمے کیلئے فضا میں پانی پھینک کر آلودگی نیچے لانے والی توپوں کا تجربہ کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں گزشتہ کئی ماہ سے چھائی ہوئی شدیداسموگ کے خاتمے کیلئے حکومت نے وہاں فضا میں پانی پھینک کر آلودگی نیچے لانے والی توپوں کا تجربہ کیا ہے، اگر یہ تجربہ کامیاب ہوگیا تو دہلی کے مختلف علاقوں میں یہ توپیں نصب کردی جائیں گی۔

بدھ کی صبح دہلی کے علاقے آنند وہار میں اے کیو آئی انڈیکس پر آلودگی کی شرح 413 ریکارڈ کی گئی جبکہ صبح 8 بجے شہر بھر میں یہ انڈیکس 332 پر پہنچا ہوا تھا۔ خیال رہے اے کیو آئی انڈیکس 0 سے 500 سکیل تک ہوتا ہے، اگر اس کا سکیل 301 سے زیادہ ہو تو اس کو آلودگی کی انتہائی حساس شرح قرار دیا جاتا ہے۔