نواز شریف نے شہباز شریف کو آئندہ وزیر اعظم کا امیدوار نامزد کر دیا

نواز شریف نے شہباز شریف کو آئندہ وزیر اعظم کا امیدوار نامزد کر دیا

لاہور: سابق وزیراعظم نواز زشریف کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ہماری پارٹی سے وزارت عظمی کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے انہوں نے تیزرفتارترقی کے و یژن سے خو دکومنوایا۔
ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں نواز شریف نے اس بات کا باقاعدہ اعلان کیا ،اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہبازشریف محنت اورکارکردگی کی وجہ سے آگے ا ٓئے کسی ایشوپراختلاف رائے شہبازشریف کاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات نہ چاہتے ہوئے بھی شہبازشریف کی بات ماننی پڑتی ہے انہوں نے کبھی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کی۔
واضح رہے کہ پہلے بھی پارٹی کی جانب سے شہبازشریف کا نام ہی لیا جارہاتھا تاہم حتمی اعلان کا اتنظار کیا جارہا تھا جوکہ ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کر دیاہے۔