انڈیا میں جنسی درندوں نے بیوہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

انڈیا میں جنسی درندوں نے بیوہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

چندی گڑھ:بھارت میں جنسی درندوں نے نوکری کا جھانسہ دے کر بیوہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔


تفصیلات کے مطابق اجتماعی زیادتی کا واقعہ ریاست ہریانہ کے ضلع کرنال میں پیش آیا جہاں 33سالہ بیوہ نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ وہ گزشتہ روز کسی کام سے دہلی جارہی تھی ۔ بس میں اسکی ملاقات موئی ماجرہ کے رہنے والے یش پال سے ہوئی۔ بات چیت کے دوران اس نے یش پال کو بتایا کہ اس کے خاوند کی 5سال قبل موت ہوچکی ہے جس کے باعث وہ مشکلات سے دوچار ہے۔ یہ سن کر یش پال نے کہا کہ اسکے بہت سے لوگوں سے اچھے تعلقات ہیں، تمہیں نوکری دلو اسکتا ہوں۔ یہ سن کر بیوہ اسکے جھانسے میں آگئی ۔

یش پال اسے بس سے اتار کر مرتھل میں واقع ڈھابے پر لے گیا جہاں اس کے دیگر ساتھیوں نے مل کر اجتماعی زیادتی کاارتکاب کیا۔خاتون نے اس کی شکایت اہل خانہ سے کی تو گھر والوں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرادی ۔پولیس نے بیوہ کے بیان پر ایک نامزد ملزم سمیت 2 افرادکے خلاف اجتماعی زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔