منی لانڈرنگ اسکینڈل میں زرداری اور فریال تالپور کا نام سامنے آ گیا

 منی لانڈرنگ اسکینڈل میں زرداری اور فریال تالپور کا نام سامنے آ گیا
کیپشن: حسین لوائی سمیت تیس بینکرز کے نام بھی منی لانڈرنگ رپورٹ میں موجود ہیں۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ میں اومنی گروپ کے انور مجید اور اے جی مجید کو مرکزی ملزم قرار دیدیا گیا۔منی لانڈرنگ اسکینڈل میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے جس میں اومنی گروپ کے انور مجید اور اے جی مجید کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام بھی شامل ہے۔

جے آئی ٹی رپورٹ میں بیمار صنعتوں کی بحالی کے نام پر اربوں روپے دینے پر سندھ حکومت کی اہم شخصیت کے نام بھی شامل ہیں جبکہ سندھ حکومت کے دو درجن افسران کے نام بھی فہرست کا حصہ ہیں۔

حسین لوائی سمیت تیس بینکرز کے نام بھی منی لانڈرنگ رپورٹ میں موجود ہیں اور جعلی اکاؤنٹس میں رقم جمع کرانے والے 20 ٹھیکیداروں کا بھی رپورٹ میں ذکر ہے۔