ایک چارج کے بعد 10 دن تک کام کرنیوالا سمارٹ فون متعارف کرادیا گیا

ایک چارج کے بعد 10 دن تک کام کرنیوالا سمارٹ فون متعارف کرادیا گیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ڈوجی ٹوئٹر

لاہور:ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ڈوجی کمپنی کی جانب سے ایسا سمارٹ فون متعارف کرادیا گیا جو صرف ایک چارج کے بعد 10 دن تک کام کرسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق سمارٹ فون کی بیٹری10080 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون سے لگاتار 76 گھنٹے ویڈیو،136 گھنٹے تک بات کی جاسکتی ہے جبکہ سٹینڈ بائی پر یہ فون 55 دن تک کام کرسکتا ہے۔سمارٹ فون کو ایس 80 نام دیا گیا ہے۔

فون میں 6 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے،میدیا ٹیک ہیلو پی 23 پروسیسر،اینڈرائیڈ اور یو آپریٹنگ سسٹم اور 6 جی بی ریم دیا گیا ہے۔یہ فون واٹر پرو ،ڈسٹ پروف اور شیٹر پروف ہے یعنی یہ تین فٹ پانی میں چوبیس گھنٹے سلامت رہ سکتا ہے۔

فون کی پشت پر12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔اس سمارٹ فون کی قیمت 380 ڈالرز یعنی (53247 پاکستانی روپے بنتی ہے)۔