نواز اور شہباز کی ملاقات، عوامی رابطہ مہم شروع کرنے پر اتفاق

نواز اور شہباز کی ملاقات، عوامی رابطہ مہم شروع کرنے پر اتفاق
کیپشن: دونوں رہنماؤں نے پیپلز پارٹی سے ممکنہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے چیمبر میں ملاقات کی جس میں عدالتی فیصلہ ن لیگی قائد کے خلاف آنے پر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پیپلزپارٹی سے ممکنہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے بھی ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر حمزہ شہباز، خرم دستگیر، رانا افضال، طارق فضل، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، نزہت صادق، مریم اورنگزیب، عظمٰی بخاری، راجا ظفر الحق، ڈاکٹر مصدق ملک بھی موجود تھے۔

خیال رہے گزشتہ روز اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور جو 24 دسمبر کو سُنایا جائے گا۔