دسمبر کے آخر میں اسلام آباد اور کراچی میں قطر ویزا سنٹرز کا افتتاح ہو گا

دسمبر کے آخر میں اسلام آباد اور کراچی میں قطر ویزا سنٹرز کا افتتاح ہو گا
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستانیوں کو ویزا سہولیات کی فراہمی کیلئے دسمبر کے آخری ہفتہ میں اسلام آباد اور کراچی میں قطر ویزا سنٹرز کا افتتاح ہو گا۔

وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ذرائع کے مطابق امیر قطر کی جانب سے پاکستان کے ورکرز کےلئے ایک لاکھ ملازمتوں کا اعلان کیا گیا جس کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے لیبر جوائنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی، پاکستان کی جانب سے اس کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانی کر رہے ہیں، اس کمیٹی کا مقصد افرادی قوت ایکسپورٹ کی تفصیلات پر بات چیت کرنا ہے۔

اس کمیٹی کی آخری میٹنگ دوحا میں منعقد ہوئی تھی جس میں قطر کی جانب سے پاکستان کے شہروں اسلام آباد اور کراچی میں قطر ویزا سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا افتتاح اگلے ہفتے کیا جا رہا ہے جس میں پاکستانیوں کو ویزا کے حصول کےلئے سہولیات مہیا کی جائیں گی۔