وزیراعظم کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ, کشمیریوں کا قتل عام رکوانے کا مطالبہ

وزیراعظم کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ, کشمیریوں کا قتل عام رکوانے کا مطالبہ
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد: کشمیریوں پربھارتی جارحیت برداشت نہیں کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز   کی بربریت کو ایک بار پھر عالمی سطح پر اٹھا دیا۔


تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم عمران نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں ان سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام رکوانے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے، وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی بتایا  اور مسئلہ کشمیر پر خصوصی نمائندہ لگانے کا مطالبہ بھی کیا، دوسری طرف وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات چاہتے ہیں، پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں، آپس میں جنگ کا تو سوچا بھی نہیں جا سکتا، کرتار پور راہداری کھول کر بھارت کو خیرسگالی کا  پیغام دیا۔ 

کشمیریوں کے قتل عام پر پاکستان کو سخت تشویش، بھارتی مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کا اہم اقدام،  عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو فون گھمایا اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا معاملہ اٹھایا۔  انتونیوگوتریز سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا اقوام متحدہ نوٹس لے، اقوام عالم نہتے کشمیریوں کا قتل عام رکوانے میں کردار ادا کرے۔

دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی  مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت سے مذاکرات پر زور دیا، کہتے ہیں کہ دو ایٹمی قوتیں حادثاتی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتیں، بھارت جب چاہے امن کیلئے بیٹھنے کو تیار ہیں، کرتارپور راہداری خیرسگالی کا پیغام ہے۔
وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالتے ہی امن کے لیے بھارت کو خط لکھا، امن و استحکام پاکستان، بھارت اور افغانستان کی ضرورت ہے۔