’’پاکستان میں ز لزلہ ‘‘ ریکٹر سکیل پر شدت انتہائی حیران کن

’’پاکستان میں ز لزلہ ‘‘ ریکٹر سکیل پر شدت انتہائی حیران کن

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،اپر پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔


تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ، اسلام آباد کے علاوہ پنجاب کے شہروں گوجرانوالہ، قصور، چونیاں، شیخوپور، مری پاکپتن، جھنگ اور کامونکی سمیت متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خیپرپختونخوا کے شہروں پشاور، بنوں، ہنگو، ٹانک، مانسہرہ، طورغر، بٹ گرام، لکی مروت، مردان اور صوابی میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلہ 4 بج کر 39 منٹ پر آیا، اس دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 تھی جس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا جبکہ زلزلے کا مرکز زیر زمین 210 کلومیٹر گہرا تھا۔دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ابھی تک کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔