اقوام متحدہ نےپرویز مشرف کی سزائے موت کی مخالفت کردی

 اقوام متحدہ نےپرویز مشرف کی سزائے موت کی مخالفت کردی
کیپشن: Image Source: File Photo

نیویارک: اقوام متحدہ نے پاکستان کے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو عدالت کی جانب سے سزائے موت کی مخالفت کردی۔ 


تفصیلات کے مطابق ، اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجرک نے نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں نیوز بریفنگ کے دوران پرویز مشرف کو سزائے موت کے سوال کے جواب میں کہا کہ یو این او غداری کے الزام میں سابق صدر کو پھانسی دینے کی مخالفت کرتی ہے۔

یو این او کی ترجمان نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ کیس اپیل کے عمل میں ہے لیکن اقوام متحدہ سزائے موت کے خلاف ہے۔

خیال رہے کہ خصوصی عدالت کے تین رکنی بنچ نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ سنایا۔ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس شاہد کریم نے سزائے موت کا فیصلہ دیا جبکہ جسٹس نذر اکبر نے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے مشرف کو بری کیا ۔