ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

The cold snap is expected to intensify across the country, the Meteorological Department predicted
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: محکمہ موسمیات نے پشیگوئی کی ہے کہ پاکستان کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کے امکان کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں برفباری ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بالائی پنجاب اور اسلام سمیت مختلف علاقوں میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے حاصل کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق پارا چنار میں کم سے کم درجہ حرارت منفی پانچ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاہ سرینگر اور راولا کوٹ میں منفی چھ، ہنزہ، بگروٹ اور گلگت میں منفی سات، کالام، استور اور سکردو منفی نو ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے بیشتر علاقے گزشتہ روز بھی سخت سردی کی لپیٹ میں رہے۔ بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر، شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے ملک کے بیشتر علاقوں میں صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑ سکتی ہے۔ سفر کے دوران احتیاط برتی جائے۔