کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر برطانوی وزیراعظم کے گلے پڑگئی

کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر برطانوی وزیراعظم کے گلے پڑگئی

لندن :  کورونا وائرس کے خلاف اقدامات پر برطانوی وزیراعظم کی کرسی خطرے میں پؑڑگئی  ۔کرسمس پر لاک ڈاؤن لگانے کی صورت میں تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی ۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ایک بار پھر کوروناوائرس کی لہر میں شدت آرہی ہے جبکہ اومی کرون کے کیسز بھی سامنے آرہے ہیں ایسے میں برطانوی وزیراعظم نے کرسمس پر لاک ڈاؤن کی تجویز پر غور کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم اس سے قبل ہی ارکان پارلیمنٹ نے کرسمس پرلاک ڈاؤن لگانے کی صورت میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی دے دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں اومیکرون کیسز کی تعداد میں اضافے کے باعث وزیراعظم بورس جانسن کرسمس پرمکمل لاک ڈاؤن لگانے پرغورکررہے ہیں۔ممکنہ لاک ڈاؤن کیخلاف کابینہ کے وزیر اورارکان پارلیمنٹ میدان میں آگئے۔

برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ اگروزیراعظم بورس جانسن نے کرسمس پرلاک ڈاؤن لگایا توان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے ۔  بورس جانسن کے ایک وزیرنے لاک ڈاؤن کی صورت میں مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔