قائد اعظم ٹرافی ، شعیب ملک کے بھتیجے نے ٹرپل سینچری بناڈالی

قائد اعظم ٹرافی ، شعیب ملک کے بھتیجے نے ٹرپل سینچری بناڈالی

کراچی : شہرقائد میں شعیب ملک کے بھتیجے محمد حریرہ نے ٹرپل سینچری بناڈالی ۔ حریرہ نے 327 گیندوں پر 300 رنزبنائے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی میں ناردرن کی طرف سے کھیلنے والے محمد حریرہ نے ٹرپل سینچری سکور کی ہے ۔ محمد حریرہ قومی ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر شعیب ملک کے بھتیجے ہیں جنہوں نے اسٹیٹ بینک گراؤنڈ پر بلوچستان کے خلاف صرف 327 گیندوں پر 300 رنز بناکر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

 19 سالہ محمد حریرہ فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری کرنے والے پاکستان کے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں جب کہ حریرہ کی ٹرپل سنچری موجودہ سیزن کی دوسری ٹرپل سنچری ہے۔

مجموعی طور پر محمد حریرہ دنیا کے آٹھویں کم عمر ترین ٹرپل سنچری میکر ہیں  جب کہ جاوید میانداد 17 سال کی عمر میں ٹرپل سنچری کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں ۔