برطانیہ سے پاکستان آنے والوں کے لئے بڑی خبر

برطانیہ سے پاکستان آنے والوں کے لئے بڑی خبر

لندن : برطانیہ سے پاکستان آنے والوں کی سخت چیکنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ این سی اوسی نے کہا ہے کہ برطانیہ سے آنے والے مسافروں کا ریپڈاینٹی جن ٹیسٹ کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے آنے والے مسافروں کی سخت چیکنگ کی جائے گی یہ فیصلہ این سی اوسی کے اجلاس میں کیا گیا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  (این سی او سی ) کی جانب سے برطانیہ سے آنے والے تمام مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کرتے  ہوئےتمام مسافروں کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے  جاری اعلامیے کے مطابق برطانیہ سے بالواسطہ فضائی مسافروں کا بھی ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ ہوگا، بورڈنگ سے 48 گھنٹے قبل مسافروں کی ویکسینیشن اور منفی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ بھی لازمی ہو گی۔

این سی اوسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سو فیصد ریپڈاینٹی جن ٹیسٹ کے لیے برطانیہ کی براہ راست پروازیں ایڈجسٹ کرے۔

دوسری جانب سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ ایک پرواز کے بعد دوسری پرواز میں اتنا وقت رکھا جائے گا کہ پہلے سے آنے والی پرواز کے تمام مسافروں کے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ مکمل ہوجائیں۔

سی اے اے حکام کے مطابق اقدامات برطانیہ میں کوروناوائرس کے اومیکرون ویرینٹ کے کیسز کے باعث کیے جا رہےہیں ۔