بنوں کی صورتحال سے آگاہ ہیں،دہشت گرد قبضہ ختم کردیں: امریکا 

بنوں کی صورتحال سے آگاہ ہیں،دہشت گرد قبضہ ختم کردیں: امریکا 
سورس: File

واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کا اہم سکیورٹی پارٹنر  ہے ۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔بنوں کی صورتحال پر نظر ہے۔ دہشت گرد قبضہ ختم کردیں۔ 

واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاک افغان سرحد پر شدت پسندوں کے گروہ موجود ہیں۔ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کیلئے پاکستان کی مدد کو تیار ہیں۔ پاکستان اور بھارت دونوں امریکا کے پارٹنر ہیں ۔امریکا دونوں ممالک کے درمیان مثبت ڈائیلاگ دیکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے پارٹنرز کے درمیان تناؤ میں اضافہ تشویش کا باعث ہوتا ہے۔پاک امریکا اور امریکا بھارت تعلقات زیرو "سم "نہیں۔دونوں ممالک کیساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات کثیر الجہتی ہیں۔کشمیر پر پاکستان اور بھارت کو مل کر بات کرنا ہو گی۔مقبوضہ کشمیر پر امریکا کو کہا گیا تو تعاون فراہم کر سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں