شاہین شاہ آفریدی کا 3 فروری کو زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے کا فیصلہ 

شاہین شاہ آفریدی کا 3 فروری کو زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے کا فیصلہ 
سورس: File

کراچی : فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ شاہین کی 3 فروری کو شادی ہونے جا رہی ہے۔  دونوں کی منگنی دوسال پہلے ہوئی تھی۔شاہین شاہ کی ہونے والی دلہن انشا آفریدی اس وقت زیر تعلیم ہیں ۔

شاہین شاہ آفریدی کی شادی پاکستان میں سب سے مقبول شادی قرار دی جارہی ہے۔شاہین شاہ کے پرستار اور شاہد آفریدی کے پرستاروں کو اس کا شدت سے انتظار ہے۔ دونوں خاندان شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور انشا کا نکاح ہورہا ہے جبکہ رخصتی بعد میں ہوگی۔ شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصی آفریدی کی شادی  پہلے ہوگی۔ 

مصنف کے بارے میں