مذاکرات ناکام ، بنوں میں سی ٹی ڈی تھانے پر قابض دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ 

مذاکرات ناکام ، بنوں میں سی ٹی ڈی تھانے پر قابض دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ 
سورس: File

بنوں (لحاظ علی) بنوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سی ٹی ڈی تھانے میں موجود عسکریت پسندوں کیخلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔ 

سرکاری ذرائع کے مطابق آپریشن میں سکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی ، پولیس اور قانون نافذ کرنے دالے دیگر اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق آپریشن مذاکرات کی ناکامی کے بعد شروع کیا گیا۔تھانہ میں تین دن سے عسکریت پسندوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو زیر حراست افراد کو یرغمال بنا یا ہوا ہے۔ 

واضح رہے کہ بنوں میں حالات خراب ہونے کے خدشے پر تعلیمی اداروں میں چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ بنوں کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں