توانائی بچت پروگرام : مارکیٹس ، ہوٹل اور ریسٹورنٹس رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ 

توانائی بچت پروگرام : مارکیٹس ، ہوٹل اور ریسٹورنٹس رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ 
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے توانائی بچت پروگرام کے تحت مارکیٹس ، ریسٹورنٹس رات 8 بجے جبکہ  شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ 

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور مشیر وزیر اعظم قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ کابینہ کے فیصلوں سے 62 ارب روپے کی بچت ہوگی ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ شادی ہال کے اوقات رات10بجے تک کر دیئے جائیں گے ۔ توشہ خانے میں بد نیتی کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کر دیئے ہیں۔ پوری دنیا میں مارکیٹس رات کو نہیں کھلتیں ۔ای بائیکس بھی متعارف کر ارہے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ کابینہ کے فیصلے سے 8 سے 9 ہزار میگا واٹ بجلی بچائی جاسکتی ہے۔ اتحادی جماعتوں نے  پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی ہے، اگر انھیں اعتماد  کا ووٹ حاصل ہو گا تو اسمبلی تحلیل کرنے کااختیاراستعمال کریں  گے.ان کے پاس اعتماد نہیں ہے تو کس طرح اسمبلیاں تحلیل کر سکتے ہیں.سیدھی سادھی بات ہے ہمیں  انتخابات سے کوئی خوف نہیں.ہم نہیں چاہتے اس ملک میں بلیک میلنگ کے ذریعے الیکشن ہونے کہ روایت پڑے.

مصنف کے بارے میں