بنوں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کلیئر کرا لیا گیا، آپریشن میں 33 دہشت گرد مارے گئے: وزیر دفاع

بنوں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کلیئر کرا لیا گیا، آپریشن میں 33 دہشت گرد مارے گئے: وزیر دفاع

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بنوں میں کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کمپاؤنڈ کلیئر کرا لیا گیا ہے اور اس واقعے میں 33 دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ 2 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بنوں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کلیئر کرا لیا گیا ہے اور تمام یرغمالی رہا ہو گئے ہیں جبکہ آپریشن میں 2 شہادتیں ہوئیں اور 15 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ۔ 
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا دوبارہ سر اٹھانا لمحہ فکریہ ہے، خیبر پختونخوا سی ٹی ڈی کی انسداد دہشت گردی میں ناکامی تشویشناک ہے، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق مختلف گروہ سے تھا اور یہ واقعہ صوبائی حکومت کی ناکامی ہے، پاک فوج نے دہشت گرد بھی مارے اور یرغمالیوں کو بھی رہا کرایا۔ 

مصنف کے بارے میں