طالبان پاکستان پر حملے کرنے والے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

طالبان پاکستان پر حملے کرنے والے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ طالبان پاکستان کیلئے خطرہ بننے والے دہشتگرد گروپوں کو روکیں۔

نیویارک میں پریس بریفنگ کے دوران انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم طالبان حکام کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں ، طالبان پاکستان کیلئے خطرہ بننے والے دہشتگرد گروپوں کو روکیں اور پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کیخلاف دہشتگردانہ سرگرمی کی اجازت نہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت میں تمام نسلی گروہوں کی شمولیت ضروری ہے ۔

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حمایت کیلئے عالمی برادری کو متحرک کرنے کیلئے پُرعزم ہوں، پاکستان میں دیکھا ، میرے اپنے ملک سے تین گنا زیادہ علاقہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے ، وہاں سیلاب سے فصلوں ، مویشیوں ، گھروں کو اور جانی نقصان ہوا ہے لہٰذا عالمی برادری کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کی مدد کرے ۔

انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کردار بہت ہی کم ہے ، عالمی برادری 9 جنوری کو پیرس میں ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کی حمایت کرے ۔

مصنف کے بارے میں