کراچی میں رینجرز سے مقابلے میں7 دہشتگرد ہلاک

کراچی میں رینجرز سے مقابلے میں7 دہشتگرد ہلاک

کراچی : شاہ لطیف ٹاون میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو  ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ مقابلے کے دوران فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔

 ترجمان رینجرز کے مطابق ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں دہشتگرد موجود ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ آپریشن کیا گیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، جس سے ایک اہلکار زخمی ہوا، تاہم جوابی کارروائی میں 4دہشتگرد موقع پر ہی مارے گئے۔

ترجمان کے مطابق اس دوران دہشت گردوں کے 3ساتھی فرارہو کرقریبی گھر میں چھپ گئے اور سے رینجرز پر پھر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں تینوں دہشتگرد مارے گئے۔ رینجرز نے اس دوران علاقے کا محاصرہ کیے رکھا اور ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد ملنے کا بھی دعوی کیاگیاہے۔تاہم رینجرزنےکراچی میں دہشتگردی کی سازش مبینہ طور پر ناکام بنادی ہے۔