فکسنگ اسکینڈل میں پھنسے شرجیل خان پیر صاحب کے پاس پہنچ گئے

فکسنگ اسکینڈل میں پھنسے شرجیل خان پیر صاحب کے پاس پہنچ گئے

کراچی: میچ فکسنگ اسکینڈل میں پھنسے پاکستانی کرکٹر اپنے جرم پر صفائی دینے میں ناکام ہوئے تو پیر صاحب کے آستانے پر دعا کرانے پہنچ گئے۔ سوشل میڈیا پر پیر صوفی محمد جمیل الرحمان خانی کے پیج پر تصاویر اپ لوڈ کی گئی ہیں جس میں معطلی کے شکار کرکٹر شرجیل خان ان کے ساتھ موجود ہیں۔

پی ایس ایل سے نکالے گئے کھلاڑی کی تصاویر کے ساتھ یہ کیپشن بھی درج ہے ’’آج الحمدللہ آستانہٴ عالیہ خانیہ نقیبیہ کراچی میں مرشد کریم حضرت صوفی محمد جمیل الرحمٰن خانی دامت برکاتہم العالیہ کی خدمت میں پاکستانی کرکٹر شرجیل خان حاضر ہوئے اور اپنے خلاف بے بنیاد الزامات پر دعائیں لیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں