پی ٹی آئی نے پاناما کیس کے فیصلے تک جلسے نہ کرنے کااعلان کر دیا

پی ٹی آئی نے پاناما کیس کے فیصلے تک جلسے نہ کرنے کااعلان کر دیا

اسلام آباد :پی ٹی آئی کے دھرنے کے بعد تو پورے پاکستان بلکہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی دھرنے ٹرینڈ نے اپنا رنگ جمایا  ۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے جلسے بھی بڑے مشہورہوئے جہنوں نے عمران خان سمیت متعدد افراد کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچای۔

ا مگر اب  پاناما کیس کے فیصلے کا بے چینی سے انتظار کرنیوالی تحریک انصاف نے آئندہ دو ہفتے تک کوئی جلسہ جلوس نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق چیئرمین عمران خان نے پارٹی قیادت کو ہدایت جاری کی ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ آنے تک کوئی جلسہ نہیں ہوگا اور اسی تناظر میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا سرگودھا میں طے شدہ خطاب بھی منسوخ کردیا گیا۔

صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب عامر کیانی کے مطابق عمران خان کے خطاب کی منسوخی کا فیصلہ حکمت عملی میں تبدیلی کے باعث کیا گیا ہے۔

عامر کیانی کا کہنا تھا پاناما کیس کے سپریم کورٹ سے ممکنہ فیصلے کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں.